213

سابق مسٹر پاکستان باڈی بلڈر یحییٰ بٹ کورونا کا شکار

لاہور: سابق مسٹر پاکستان باڈی بلڈر یحییٰ بٹ کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا۔
کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر دو روز قبل ان کا ٹیسٹ ہوا تھا جس کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے، یحیی بٹ ازخود تنہائی میں چلے گئے ہیں، پنجاب کے وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے یحیی بٹ کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔
ان کا کہنا ہےکہ یحیی بٹ پاکستان کا اثاثہ ہیں، ان کی باڈی بلڈنگ کے حوالےسے گراں قدر خدمات ہیں، وزیر کھیل نے عوام سے اپیل کی ہےکہ کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے وہ ماسک کے استعمال کے ساتھ لازمی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں