260

روپے کے مدمقابل امریکی ڈالر کی قدر میں تنزلی

کراچی: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سے پاکستان کو ایمرجنسی ریلیف فنڈ کی منتقلی کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا۔
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے رحجان کے بعد ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 44 پیسے کی کمی واقع ہوئی جس کے باعث ڈالر کے انٹربینک ریٹ گھٹ کر 160 روپے17 پیسے کی سطح پر آگئے۔
اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ گھٹ کر 161 روپے کی سطح پر بند ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں