50

رضوان نے جیسی پریکٹس کی ویسے ہی بھارتی باؤلرز کا بھرکس نکالا، ویڈیو وائرل

دبئی: مسلسل محنت سے اپنے کھیل میں نکھار لانے والے وکٹ کیپر بیٹسمن محمد رضوان نے بھارت کیخلاف تاریخی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا جس کی پذیرائی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایک انوکھی ویڈیو شیئر کر کے کی۔

پاکستان نے ورلڈکپ ایونٹ میں دہائیوں کے بعد بھارت کو شکست دیکر تاریخ رقم کردی ہے۔ باؤلرز نے جہاں بھارتی بلے بازوں کو باندھ کر رکھا وہیں پاکستانی اوپنرز نے بھارتی سورماؤں کو شکست کی دھول چٹادی۔

اس میچ میں اکیلے یہی ریکارڈ نہیں ٹوٹا بلکہ محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم کی میچ وننگ اوپنر پارٹنر شپ نے بھی ریکارڈ ساز سنگ میل عبور کیا۔
اس بہترین پرفارمنس پر دنیا بھر سے محمد رضوان اور بابر اعظم کے لیے تہنیتی پیغامات موصول ہورہے ہیں لیکن کرکٹ کی دنیا کے سرخیل ادارے آئی سی سی نے محمد رضوان کی ایک حیران کن ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میچ سے قبل بلا تھامے محمد رضوان ہوا میں شاٹس کی پریکٹس کررہے ہیں۔ اس پریکٹس کے دوران رضوان نے جس جس انداز سے شاٹس کھیلے بالکل اسی انداز سے بھارتی باؤلرز کی گیندوں کو پویلین سے باہر پھینکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں