69

راولپنڈی میں کورونا کے بعد کانگو وائرس، زیرعلاج مریض جاں بحق

راولپنڈی: ہولی فیملی ہسپتال ذرائع نے کانگو وائرس کے پہلے مریض کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ کے رہائشی 29 سالہ گیشان ولد شیر احمد کو 6 اگست کو راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال لایا گیا تھا، جسے سر میں درد اور بخار تھا، علاج کے دوران دو دن بعد 8اگست کو مریض کا انتقال ہوگیا۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ اف ہیلتھ (این ائی ایچ) اسلام آباد سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گیشان کانگو وائرس کا شکار تھا اور یہی وائرس اس کی موت کی وجہ بنا۔ کانگو کے پہلے مریض کی موت سے محکمہ صحت متحرک ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کراچی سمیت کوئٹہ میں کانگووائرس سے مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں