77

راولپنڈی میں منشیات اسمگلرزکی فائرنگ سے اے این ایف کا اہلکارشہید

راولپنڈی: بھارہ کہومیں منشیات اسمگلرزکی فائرنگ سے اے این ایف کا اہلکار شہید ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے راولپنڈی کے علاقے بھارہ کہومیں خفیہ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران منشیات اسمگلرزکی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکارنائیک اکبرشہید ہوگیا۔ اے این ایف کے مطابق 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، منشیات اسمگلرزایک گھرمیں چھپے ہوئے تھے، اسمگلروں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی ہے جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کرمزید نفری طلب کرلی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں