202

راولپنڈی ،بغیر نمبرپلیٹ ،غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کاروائی

نمبر پلیٹ پر14083کم عمر ڈرائیورز پر 663چالان کرتے ہوئے121موٹر سائیکلو ں کو تھانہ جات میں بند کروایا
قانونی کاروائی سے بچنے کے لیے گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں پر کمپیوٹرائز نمبر پلیٹ کا استعمال کریں۔چیف ٹریفک آفیسر
راولپنڈی(جاگیرنیوز)ٹریفک پولیس راولپنڈی نے ماہ جون میں بغیر نمبر پلیٹ، غیر نمونہ نمبرپلیٹ، فینسی نمبر پلیٹ پرکاروائی کرتے ہوئے 14083چالان جبکہ کم عمر ڈرائیورزکے خلاف کاروائی کے دوران 663چالان کرتے ہوئے 121موٹر سائیکل ،گاڑیوں کو شہر کے مختلف تھانہ جات میں بند کیا۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی سید علی اکبر نے سرکل کے تمام ڈی ایس پیز اور انچارجزکو حکم دیا کہ اپنے سرکل میں موجود تما م داخلی و خارجی راستوں پر موجود ٹریفک اہلکار بغیر نمبر پلیٹ و غیر نمونہ نمبرپلیٹ اور کم عمر ڈرائیور ز کے خلاف بلا امتیاز قانونی کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھیں۔چیف ٹریفک آفیسر کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں ٹریفک کے بہترین انتظامات کرنے کے ساتھ ساتھ، ٹریفک قوانین پر موثر عمل درآمد کروانا،ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنا ،روڈ حادثات کی روک تھام اورشاہراہوں پر روڈ یوزرز کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنا ٹریفک پولیس کی اولین ترجیحات ہیں۔سی ٹی او نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ قانونی کاروائی سے بچنے کے لیے کمپیوٹرائز نمبر پلیٹ کا استعمال کریںاور کم عمری میں اپنی اولاد کو موٹر سائیکل ، گاڑی دینے سے گریز کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں