70

راولپنڈی،پٹرولنگ پولیس کے زیراہتمام شجرکاری مہم کا آغاز

کیپٹن ظفر ،ساجد محمود کیانی ،سردار بابر ممتاز کی ہدایت پر راجہ طاہر محمود نے پودا لگایا،بحثیت قوم پودے لگا نا اور ان کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے،راجہ طاہر
راولپنڈی(جاگیرنیوز)اے ڈی آئی جی کیپٹن ظفر ،ایس ایس پی راولپنڈی ریجن پٹرولنگ ساجد محمود کیانی ،ڈی ایس پی پٹرولنگ سردار بابر ممتاز کی ہدایت پر انچارج چوکی سنگ موڑراجہ طاہر محمود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے پودے لگائے ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شجر کاری ہمارے مستقبل کیلئے نہایت اہم ہے موجودہ ماحول جو کہ انتہائی آلودہ ہو چکا ہے اور آنے والے وقت میں یہ آلودگی ہمارے لئے وبال جان بن جائیگی اس سے نجات کیلئے شجرکاری نہایت اہم ہے انہوں نے کہا کہ بحثیت قوم ہم صرف پودے لگا کر بری الذمہ نہیں ہو سکتے بلکہ ان کی مکمل حفاظت اور آبیاری بھی ہماری ذمہ داری ہے۔اہلیان علاقہ نے انچارج چوکی راجہ طاہر محمود کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ ان کی تعیناتی کے بعد علاقے میں موثر پٹرولنگ ہونے کے باعث جرائم میں واضح کمی آئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں