7

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں 6لاکھ 70 ہزار سے تجاوز

نیو یارک: دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں 6لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کر گئیں ، متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 71 لاکھ 85 ہزار تک جا پہنچی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں برازیل میں مزید1554،امریکا میں1485،بھارت میں 779، میکسیکو میں 485 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ، دنیا بھر میں ایک کروڑ 6 لاکھ95ہزار مریض کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 6 لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کر چکی ہیں ، امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1418 ہلاک ہوئے جس کے بعد سپر پاور میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 53ہزار 709 ہو گئی ، جنوبی افریقہ میں 240، برازیل میں 1554، چلی میں 38 اور میکسیکومیں 854 اموات ریکارڈ ہوئیں ۔
بھارت میں 779، عراق میں 68، ایران میں 196 اور ترکی میں 14 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ سعودی عرب میں 27، ارجنٹائن میں 21، بنگلہ دیش میں 35 اور انڈونیشیا میں مزید 74 افراد ہلاک ہوئے ۔
روس میں 169، برطانیہ میں 83، فرانس میں 15 اور اٹلی میں مزید 6 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے ۔ فلپائن میں 16، کرغستان میں 18، گوئٹے مالا میں 53، یوکرائن میں 21 افراد ہلاک ہوئے ۔ بولیویا میں 73، رومانیہ میں 30، کولمبیا میں 380 اور ہنڈراس میں 48 افراد چل بسے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں