229

دل کی متاثرہ اہم شریان کا جدید ٹیکنالوجی سے علاج

کراچی: قومی ادارہ برائے امراضِ قلب نے تھوراسک اینڈوویسکیولر انیورزم رپیئر (ٹی ای وی آر) کا پہلا کامیاب پروسیجر کر کے ایک اور کامیابی اپنے نام کرلی۔
ترجمان قومی ادارہ برائے امراض قلب کے مطابق کچھ دن قبل ٹریفک حادثے میں 30 سالہ مریض کے دل کی اہم شریان شدید متاثر ہوئی تھی اور مریض کا بائی پاس ہونا تھا مگر این آئی سی وی ڈی میں مریض کا جدید ٹیکنالوجی (ٹی ای وی آر) کے ذریعے پروسیجر کرکے اس کی زندگی بچائی گئی۔
اس پروسیجر میں این آئی سی وی ڈی کے کارڈیک سرجنز، اینٹروینشنل کارڈیالوجسٹس اور اینستھیسیالوجسٹس نے حصہ لیا، ڈاکٹرز کے مطابق مریض کی زندگی اب خطرے سے باہر ہے جس کو کچھ دن میں ہسپتال سے ڈسچارج کیا جائے گا۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں