25

دلیپ کمار کے انتقال سے لازوال فن کا عہد ختم، فنکار

لاہور:پاکستان کی شوبز شخصیات نے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال سے لازوال فن کا ایک عہد ہمیشہ کے لئے ختم ہو گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی فن کار کہتے ہیں کہ دلیپ کمار کے انتقال سے پیدا ہوانے والا خلاء کبھی پر نہیں ہو سکے گا ،وہ محبت اور امن کے بھی بہت بڑے داعی تھی جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ سینئر اداکارقوی خان ،عثمان پیرزادہ ،ندیم بیگ، شاہد ،مصطفی قریشی، جاوید شیخ، بابرہ شریف، شا ن ،سنگیتا،دیبا ، نشو ، الطاف حسین ، سید نور ، حسن عسکری، جرار رضوی ، احسن خان ، ہمایوں سعید سمیت دیگر نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا۔

شوبز شخصیات کا کہنا تھا کہ دلیپ کمار کی صرف پاکستان اور بھارت ہی نہیں بلکہ دنیا میں پرستاروں کی تعداد کروڑوں میں ہے ، انہوں نے اپنے لازوال اداکاری سے فن کی بے پناہ خدمت کی جب بھی فلم انڈسٹری کی تاریخ لکھی جائے گی ان کا نام ہمیشہ سنہرے حر وف میں لکھا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں