246

دعاؤں کی آج سے پہلے اتنی ضرورت نہیں تھی: مہوش حیات

لاہور: اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ دنیا کو آج سے پہلے کبھی اتنی دعاؤں کی ضرورت نہیں تھی، آئیے مل کر دعا کریں کہ کورونا وائرس کی وجہ سے آنے والا یہ مشکل وقت جلد گزر جائے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مہوش حیات نے شب برات کے موقع پر سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگ لیں، میں دعا کرتی ہوں کہ مسلمان اور عقیدت مند لوگ پھر سے خانہ کعبہ جانے لگیں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں لوگوں کو کورونا وائرس سے بچنے کیلئے گھر پر رہنے اور دیگر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہونے کا مشورہ بھی دیا۔ واضح رہے کہ شوبز شخصیات کی جانب سے اپنے مداحوں کو کورونا پھیلاو کا سبب بننے سے روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر سے متعلق سوشل میڈیا مہم بھی چلائی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں