243

خالی میدانوں پر میلہ سجانے کی تجویز مسترد

کراچی: وقار یونس نے خالی میدانوں پر میلہ سجانے کی تجویز مستردکردی۔آسٹریلوی ٹیم کے کوچ جسٹن لینگر نے کہا تھاکہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال میں کرکٹ کی دنیا کو بحران سے بچانے کیلیے خالی اسٹیڈیمز میں میچزکے منصوبے پر کام شروع کر دینا چاہیے۔قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے اس تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ ابھی کسی ایک ملک کو نہیں پوری دنیا کو کورونا وائرس کے چیلنج کا سامنا ہے، ابھی ایسی باتوں کا سوچنے کا وقت نہیں، 4،5 ماہ بعد حالات قابو میں آ جائیں تو کوئی حل نکل آئے گا، ہو سکتا ہے اس وقت خالی اسٹیڈیمز میں میچز کرانے کا فیصلہ بھی مناسب لگے، ابھی جلدی میں کوئی قدم اٹھانے کی ضرورت نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں