202

حکومت کا آئندہ جمعہ یوم توبہ اور یوم رحمت کے طور پر منانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ آئندہ جمعتہ المبارک کو یوم توبہ اور یوم رحمت کے طور پر منایا جائے گا۔
وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہم نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے ساتھ نظام زندگی کو بھی چلانا ہے، جس کے لئے تمام مکاتب فکر کے علما اور ملک کی تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جارہی ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کورونا بڑا چیلنج ہے ایمانی قوت کے ساتھ اس کا مقابلہ کرنا ہے، فیصلہ کیا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں مساجد کھلی رکھی جائیں گی، اور اعلامیے کی خلاف ورزی ہوئی تو کارروائی ہوگی، مدارس کے بچوں کیلئے بھی گھر بیٹھے تعلیم کا پروگرام لایا جائے گا۔
وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ آئندہ جمعتہ المبارک کو یوم توبہ اور یوم رحمت کے طور پر منایا جائےگا، وزیراعظم عمران خان چاہتے تھے کہ مساجد آباد رہیں، 20نکاتی اعلامیہ پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں