57

حکومت جتنے مرضی ہتھکنڈے آزمالے ڈرنے والی نہیں، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت جتنے مرضی ہتھکنڈے آزمالے میں ڈرنے والی نہیں ہوں۔
رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے نیب پیشی سے قبل اپنی والدہ کے قبر پر حاضری دی جہاں انہوں نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر کارکنوں سے غیر رسمی گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ میں ڈرنے والی نہیں ہوں، حکومت جتنے مرضی اس طرح کے ہتھکنڈے آزمالے، میں اور میرے والد اپنے موقف پر قائم ہیں، میرے اوپر جعلی اراضی کیس بنایا گیا جب کہ ایک سال پہلے بھی 8 اگست کو نیب نے کورٹ لکھپت جیل سے گرفتار کیا تھا، جعلی کیس بنا کر پہلے بھی کچھ حاصل نہیں ہوا اور نہ ہی اب کچھ حاصل ہوگا۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو روکنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب ڈرتے ہو تو بلاتے کیوں ہو، نیب نیازی گٹھ جوڑ کا عوام سے خوف آج پوری طرح عیاں ہے، پورے شہر میں رکاوٹوں سے حکمرانوں پر طاری خوف دیکھاجاسکتا ہے تاہم فسطائی سوچ اور مسترد حکمران عوام اور کارکنان کا راستہ روکنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں