73

حنیف عباسی کے اثاثے منجمد کرنے کا اقدام کالعدم قرار

راولپنڈی: انسداد منشیات عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کے اثاثے منجمد کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے تمام اثاثے، پراپرٹی، گاڑیاں، بینک اکاؤنٹس بحال کر دیئے۔ انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج سہیل ناصر نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے اینٹی نارکوٹکس فورس کی اثاثے ضبط کرنے کی درخواستیں بھی مسترد کر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں