74

حبیب جان کے دائمی وارنٹِ گرفتاری جاری

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کے ساتھی، کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے رہنما حبیب جان کو ایک اور کیس میں اشتہاری قرار دے دیا اور ان کا دائمی وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیا۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کراچی نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ و دیگر کے خلاف پولیس مقابلے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ ارشد پپو قتل: حبیب جان، فیصل پٹھان اشتہاری قرار دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم حبیب جان بلوچ، اقبال احمد اور جمشید سنارا تاحال گرفتار نہیں ہو سکے۔ عذیر بلوچ سے کبھی نہیں ملا، حبیب جان کا دعویٰ ،عدالت نے تینوں مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا اور ان کے دائمی وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیئے۔انسدادِ دہشت گردی عدالت نے کیس کی مزید سماعت 17 اگست تک ملتوی کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں