بیرون ممالک میں پھنسے 63 ہزار834 پاکستانیوں کی وطن واپسی بیرون ممالک میں پھنسے 63 ہزار834 پاکستانیوں کی وطن واپسیشیئرٹویٹ ویب ڈیسک منگل 9 جون 2020 شیئرٹویٹشیئرای میلتبصرے مزید شیئر پی آئی اے کے پروازوں کے ذریعے ساڑھے 46 ہزار، غیرملکی ایئر لائنز سے 17 ہزار 332 پاکستانیوں کی وطن واپسی ہوئی۔ فوٹو: فائل پی آئی اے کے پروازوں کے ذریعے ساڑھے 46 ہزار، غیرملکی ایئر لائنز سے 17 ہزار 332 پاکستانیوں کی وطن واپسی ہوئی۔ فوٹو: فائل 183

بیرون ممالک میں پھنسے 63 ہزار834 پاکستانیوں کی وطن واپسی

اسلام آباد: مختلف پروازوں کی ذریعے بیرون ملک پھنسے 63 ہزار 834 پاکستانیوں کو واپس لایا گیا ہے۔
میڈیا کے مطابق 336 ملکی وغیر ملکی پروازوں کی ذریعے 39 بیرون ممالک پھنسے 63 ہزار 834 پاکستانیوں کو واپس لایا چا چکا ہے۔ مسافروں کو لانے کے لیے قومی ایئر لائنزکی 238،غیرملکی ایئر لائنز نے 98 پروازیں آپریٹ کیں۔
پی آئی اے کے پروازوں کے ذریعے ساڑھے 46 ہزار، غیرملکی ایئر لائنز سے 17 ہزار 332 پاکستانیوں کی وطن واپسی ہوئی۔ پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئے یو اے ای سے 124،قطر 36،سعودی عرب سے 63پروازیں آپریٹ کی گئیں۔ یو اے ای سے ملکی وغیر ملکی پروازوں کے ذریعے 24 ہزار178،قطر سے 7ہزار 948 پاکستانیوں کی وطن واپسی ہوئی۔
دوسری جانب سعودی عرب سے 15 ہزار969،عمان سے 3 ہزار 315پاکستانی وطن واپس پہنچے، ملائشیا سے 1 ہزار 42، برطانیہ 2 ہزار993، امریکہ سے 918،چین سے 853 پاکستانیوں کو واپس لایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں