174

بھارت میں مسلم تاجر نے اپنے دفتر کو 85 بستروں کے ہسپتال میں تبدیل کردیا

سورت: بھارت میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے تاجر قادر شیخ نے سرکاری ہسپتالوں میں جگہ نہ ہونے کے باعث اپنے دفتر کو 85 بستروں پر مشتمل ہسپتال میں تبدیل کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں مسلم تاجر قادر شیخ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد ایک پرائیوٹ میں 20 دن تک زیر علاج رہنے کے بعد شفایاب ہوگئے لیکن ہسپتال کا بل دیکھ کر دنگ رہ گئے۔ انہیں احساس ہوا کہ سرکاری اسپتالوں میں جگہ نہیں ہے اور غریب مریض نجی ہسپتالوں کے بل ادا نہیں کر سکتے جس پر فیاض تاجر نے اپنے دفتر کو ہی کو ہسپتال بنادیا۔ بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں پراپرٹی کا بزنس کرنے والے قادر شیخ نے اپنے 30 ہزار مربع فٹ پر پھیلے دفتر میں 85 بستروں، ڈاکٹرز اور طبی عملے کا انتظام کیا ہے جب کہ یہاں کورونا کے علاج کی مفت سہولیات حکومت کی جانب سے ادا کیے جاتے ہیں تاہم بجلی اور دیگر یوٹیلیٹی بلز قادر شیخ اپنے جیب سے بھرتے ہیں۔ یاد رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 15 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور 35 ہزار سے زائد افراد اس مہلک وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جس کی وجہ بھارت دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں