62

بھارتی ہائی کمیشن کی گاڑی کی ٹکر سے شہری شدید زخمی

اسلام آباد: بھارتی ہائی کمیشن کے اہل کار سلوادیس پائول اورداواموبراہمو نے کالے رنگ کی بی ایم ڈبلیو کار میں سوار تھے۔ پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمیشن کے اہل کاروں کی گاڑی کی ٹکر سے ایک شہری شدید زخمی ہو گیا، جس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، واقعے کے بعد اہلکاروں نے فرار ہونے کی کوشش بھی کی تاہم راہگیروں نے ہائی کمیشن اہلکاروں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن کے اہل کار سلوادیس پاؤل اورداواموبراہمو نے کالے رنگ کی بی ایم ڈبلیو کار میں سوار تھے اور تیز رفتاری کے باعث گاڑی پر قابو نہ رکھ سکے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں اہل کاروں کو حراست میں لے لیا، اہلکاروں کی گاڑی سے ممنوعہ اشیاء بھی برآمد ہوئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں