223

بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کیلیے کام کرنے والا کراچی پولیس کا اے ایس آئی گرفتار

کراچی: بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کیلیے کام کرنے والا کراچی پولیس کا اے ایس آئی گرفتارکرلیا گیا ہے۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہرمیں پولیس اورحساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کیلیے کام کرنے والا کراچی پولیس کا اے ایس آئی گرفتارکرلیا ہے۔ اے ایس آئی شہزاد پرویزشاہراہ فیصل تھانے میں تعینات تھا جوگلستان جوہرکا رہائشی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم شہزاد پرویزکومحمود صدیقی گروپ کی جانب سے بھاری رقم فراہم کی جارہی تھی، پولیس اہلکارٹارگٹ کلرزکی ٹیم کا اہم رکن بتایا جاتا ہے اورملزم ایم کیوایم لندن سے وابستہ ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتاراہلکارکے قبضے سے 2 دستی بم برآمد بھی کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں