53

بڑی بہن نے پسند کی شادی پر چھوٹی بہن کو گولی مار کر قتل کردیا

قصور کے نواحی گاؤں خوشحال سنگھ میں بڑی بہن نے فائرنگ کرکے غیرت کے نام پر چھوٹی بہن کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق چھوٹی بہن گاؤں کے نوجوان سے پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی۔ آج صبح مقتولہ اپنے محبوب سے کورٹ میرج کے لیے عدالت جارہی تھی جس پر بڑی بہن نے پسٹل سے فائرنگ کرکے چھوٹی بہن کو قتل کر دیا۔
پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔ ملزمہ جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ قاتلہ کو جلد گرفتار کرلیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں