11

بچوں سے زیادتی کے ملزم سارنگ شر کا جسمانی ریمانڈ منظور

خیرپور: ٹیوشن کے بچوں سے زیادتی کیس میں گرفتار ملزم سارنگ شر کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت خیر پور نے ٹیوشن کے بچوں سے زیادتی کے مقدمے میں گرفتار ملزم سارنگ شر کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے، ملزم سارنگ پر طلباء سے جنسی زیادتی کے 2 مقدمات درج ہیں۔ جنسی زیادتی میں ملوث مزید 5 گرفتار افراد زیر تفتیش ہیں جس کے نتیجے میں بچوں سے زیادتی کے واقعات میں مزید پیش رفت متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں