48

برٹش ایئرویزکاپاکستان کےلیے فضائی آپریشن دوبارہ بحال کرنےکافیصلہ

اسلام آباد، برٹش ایئرویزنے اگلے ماہ سے پاکستان کےلیے فضائی آپریشن دوبارہ بحال کرنےکافیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ‏برٹش ایئرویز اگست سے پاکستان کا فضائی آپریشن دوبارہ شروع کرے گی۔ ‏برطانوی کمپنی ہیتھروسےاسلام آباد کے لیے ہفتے میں 3 پروازیں آپریٹ کرےگی۔ برٹش ایئرویز نے پاکستانی حکام سے اس حوالے سے انتظامات مکمل کرنےکی یقین دہانی کرانےکی درخواست کی ہے اور اسلام آباد ایئرپورٹ منیجرسےانتظامات کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔ برٹش ایئرویز نے کہا کہ ‏جہازکےلیےفکس بریجزمحفوظ ہونےکی تصدیق کی جائے۔
واضح رہے کہ برٹش ایئرویزنےکورونا کے باعث پاکستان کا فضائی آپریشن بند کر رکھا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں