228

برطانیہ کا پاکستان کے لیے 26 لاکھ 70 ہزار پاؤنڈ کی امداد کا اعلان

اسلام آباد: برطانیہ کی جانب سے کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے لیے 26 لاکھ 70 ہزار پاونڈ کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔
پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے اردو زبان میں ویڈیو بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ایک غیر معمولی صورتحال ہے، اور پوری دنیا میں کروڑوں لوگ کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں، اسی غیرمعمولی صورتحال کی وجہ سے ہم اپنے برتاؤ میں تبدیلی لا رہے ہیں۔

پاکستان کے لئے امدادی رقم کا اعلان کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنرکا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں دوست ہی ہمارا ساتھ دیتے ہیں، سماجی فاصلے ہونے کے باوجود ہم اکٹھے ہیں، مجھے یقین ہے کہ پاکستان کورونا جیسے مسئلے سے باہر نکلنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اور برطانیہ کی جانب سے مالی مدد سے پاکستان کو وائرس سے نمٹنے اور لوگوں کو بچانے میں مزید مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں