195

برطانیہ نواز شریف اور الطاف حسین کو پاکستان کے حوالے کرے، فواد چوہدری

اسلام آباد: فواد چوہدری نے برطانیہ سے نواز شریف اور بانی ایم کیو ایم کو پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کی حکومت نواز شریف اور بانی ایم کیو ایم کو پاکستان کےحوالے کرے، یہ دونوں ملزمان پاکستان کی عدالتوں کو مطلوب ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ برطانیہ میں نواز شریف اور بانی ایم کیو ایم کا قیام انصاف کے بنیادی اصولوں کی پامالی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں