36

برطانیہ میں ہسپتال کے باہر کاربم دھماکہ

لندن: برطانیہ میں لیور پول ویمن ہسپتال کے مرکزی دروازے کے سامنے ایک کار میں ہونے والے زور دار دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں لیور پول ویمن ہسپتال کے دروازے پر کار میں زور دار دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔ یہ کار پرائیوٹ ٹیکسی تھی جس میں ایک شخص ہسپتال آیا تھا۔

دھماکے میں کار کی پچھلی نشست پر بیٹھا شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ ڈرائیور کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
پولیس کا پہلے کہنا تھا کہ کار دھماکے میں دہشت گردی کے عنصر کے شواہد نہیں ملے تاہم اب اپنے بیان کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا دہشت گردی کی کارروائی لگتی ہے۔

پولیس نے ابتدائی تفتیش کی بنیاد پر کار دھماکے کے الزام میں تین ملزمان کو حراست میں لیا ہے جن کی عمریں 29 سے 21 سال کے درمیان ہیں۔ گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

2 تبصرے “برطانیہ میں ہسپتال کے باہر کاربم دھماکہ

اپنا تبصرہ بھیجیں