53

باکسر عامر خان کو امریکی ائیرلائن کے عملہ نے جہاز سے اتاردیا

ڈیلاس، پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی ائیرلائن کے عملہ نے دوران پرواز جہاز سے نیچے اتاردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی باکسر عامر خان کو اس وقت مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا جب دوران پرواز امریکی ائیرلائن کے عملہ نے ماسک صحیح طریقے سے نہ پہننے پر انہیں جہاز سے نیچے اتاردیا، امریکی ائیرلائن کے مطابق پرواز نیو آرک سے ڈیلاس جارہی تھی کہ اس دوران 2 مسافروں نے ماسک صحیح انداز سے نہیں پہنا ہوا تھا جس پر عملے نے درخواست کی لیکن مسافروں کے انکار پر پرواز واپس لوٹ آئی اور مسافروں کو نیچے اتاردیا گیا۔

Disgusted to be banned by @AmericanAir and @traveloneworld for not been able to fly to training camp, i got escorted by police off the plane for no reason. I would like to see evidence for any wrong doings! #AAteam #Notallterrorists pic.twitter.com/dL3UfFcYYl
— Amir Khan (@amirkingkhan) September 18, 2021

دوسری جانب باکسر عامر خان نے ٹوئٹر پر کہا کہ امریکی ائیرلائن کی جانب سے سفر پر پابندی انتہائی نامناسب حرکت ہے، میں نے کچھ غلط نہیں کیا تھا تاہم مجھے اور میرے دوست کو پھر بھی جہاز سے پولیس نے نیچے اتارا، اگر میں نے کچھ غلط کیا ہے تو ثبوت کے طور پر ویڈیو دکھائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں