80

آزاد کشمیر،1 کھرب 39 ارب 50 کروڑ روپے کا ٹیکس فری بجٹ پیش

مطفر آباد: آزاد جموں و کشمیر حکومت نے مالی سال 21- 2020ء کیلئے 1کھرب39ارب50کروڑروپے حجم کا ٹیکس فری بجٹ پیش کردیا۔
اسپیکر شاہ غلام قادر کی زیر صدارت آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان نے تخمینہ میزانیہ 21- 2020ء پیش کر دیا۔
بجٹ میں ایک کھرب 15ارب غیر ترقیاتی بجٹ کیلئے جبکہ24ارب50کروڑ ترقیاتی اخراجات کیلئے تجویز کیے گئے ہیں۔ آمدن کا تخمینہ 1کھرب13ارب 50کروڑ روپے لگایا گیا ہے جس میں کیپیٹل اخراجات کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کا تخمینہ بھی شامل ہے۔
وزیر خزانہ نے مالی مشکلات کے باوجود فنڈز فراہم کرنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کفایت شعاری کے ساتھ مالیاتی ڈسپلن اور آزاد خطہ کی تعمیر وترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک بہترین بجٹ تیار کیا ہے۔
اجلاس میں مسلم کانفرنس کے ممبر صغیر چغتائی نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنے کی کوشش کی تاہم اسپیکر کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر مسلم کانفرنس اور پی ٹی آئی کے ممبران واک آؤٹ کرگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں