210

آزادکشمیر میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں،شمائلہ حیدر

عمران خان کی قیادت میں ملک سے کرپشن ،اقرباپروری اور میرٹ کی پامالی کا خاتمہ مشن ہے
تحریک انصاف خواتین ونگ آزادکشمیر کی مرکزی رہنماشمائلہ حیدر کی جاگیر سے بات چیت
اسلام آباد(جاگیر نیوز)تحریک انصاف آزادکشمیر خواتین ونگ کی رہنماشمائلہ حیدر نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے اندر حکومت نام کی کوئی چیز نہیں عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے حکمران عیاشیوں میں مصروف رہے ۔کرونا وائرس کے دوران حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آئی انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف آزادکشمیر کے عوام کےلئے امید کی آخری کرن ہے اور انشااللہ آمدہ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرکے عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرینگے ۔اداروں کو مضبوط بنانا تحریک انصاف کا منشور ہے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک سے لوٹ کھسوٹ ،کرپشن ،اقرباپروری اور میرٹ کی پامالی کا خاتمہ یقینی بنائینگےعمران خان نے پاکستان کے عوام کو حکمرانوں کے چنگل سے چھڑانے کےلئے جو جدوجہد کی اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔آزادکشمیر میں جس طرح تحریک انصاف کے کارکن محنت کررہے ہیں انشااللہ کامیابی ہمارا مقدر بنے گی انہوں نے کہا کہ خواتین ونگ کےلئے جس طرح تقدیس گیلانی ،گلزار فاطمہ،آسیہ رفیق،عنبرین ترک جس طرح کوشاں ہیں انشااللہ کامیابی ہمارا مقدر بنے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں