188

آئی سی سی چیئرمین، امیدواروں میں اچانک مانی کا نام بھی آنے لگا

لاہور: آئی سی سی چیئرمین کے امیدواروں میں اچانک احسان مانی کا نام بھی ابھر کر سامنے آگیا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق انھیں چند روز قبل اس حوالے سے پیشکش ہوئی مگر تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ یاد رہے کہ گورننگ بورڈ کے گذشتہ اجلاس میں احسان مانی نے خود کہا تھا کہ آئی سی سی چیئرمین کیلیے کولن گریوز اور سری نواسن امیدوار ہیں۔
ان میں سے انگلش کرکٹ بورڈ کے سربراہ بہتر ثابت ہو سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں