78

اوورمیں 30 رنزکی پٹائی کے بعد بچوں کی طرح پھوٹ پھوٹ کر رویا تھا، ایشانت شرما

نئی دہلی: بھارتی پیسر ایشانت شرما نے انکشاف کیا کہ آسٹریلوی کرکٹر جیمز فالکنر کے ہاتھوں اوور میں 30 رنز کی پٹائی کے بعد بچوں کی طرح پھوٹ پھوٹ کر رویا تھا۔ ایک انٹرویو میں ایشانت شرما نے کہا کہ 2013ء میں موہالی میں کھیلا جانے والا ون ڈے میرے کیریئر کا سب سے تاریک حصہ ہے، جیمز فالکنر نے مجھے 30 رنز جڑے اور آسٹریلیا کو فتح دلائی، اگرچہ میں مضبوط اعصاب کا مالک ہوں مگر میں رونے لگا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی گرل فرینڈ کو فون ملایا اور بچوں کی طرح پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا، میری بھوک اور نیند دونوں ہی اڑگئی تھیں مگر بعد میں میں نے زیادہ ذمہ داری سے کھیلنا شروع کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں