177

انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلیے ویسٹ انڈین ٹیم مانچسٹر پہنچ گئی

انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کے لیے ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم خصوصی طیارے پر مانچسٹر پہنچ گئی۔

مانچسٹر ائیرپورٹ پر جہاز سے اترتے وقت مہمان کھلاڑیوں نے ماسک پہن رکھے تھے۔ائیرپورٹ پر کھلاڑیوں کی کورونا وائرس سے حفاظت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ تمام حکومتی گائیڈلاینز کو یقینی بناکر کھلاڑیوں کو ہوٹل پہنچایا گیا۔ ٹیسٹ سیریز کا آغاز آٹھ جولائی سے ہوگا۔اگلے مرحلے میں پاکستان ٹیم نے جولائی کے پہلے ہفتے میں انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے جہاں اگست سے ستمبر تک تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں