68

انگلینڈ میں پاکستانی اوپنر کی سنچری کا قحط ختم

لاہور: انگلینڈ میں پاکستانی اوپنر کی سنچری کا قحط ختم ہوگیا،شان مسعود 24سال بعد یہ کارنامہ انجام دینے والے کھلاڑی بن گئے، انھوں نے مسلسل 3 تھری فیگر اننگز کھیلنے والے قومی بیٹسمینوں کے فہرست میں بھی اپنا نام درج کرالیا،انھیں اولڈ ٹریفورڈ میں سنچری بنانے والے پاکستان کے دوسرے افتتاحی بیٹسمین کااعزاز بھی حاصل ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو بحران سے نکالنے والے شان مسعود نے کئی ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں،24 سال بعد کسی پاکستانی اوپنر نے انگلینڈ میں سنچری بنائی،اس سے قبل سعید انور نے1996ء میں اوول کے میدان میں 176 کی اننگز کھیلی تھی،کسی پاکستانی اوپنر کی جانب سے 200 سے زائد گیندیں کھیلنے کا موقع بھی 24سال بعد آیا، اس سے قبل سعید انور نے مذکورہ بالا اننگز میں 264 بالز کھیلی تھیں،شان مسعود نے مسلسل 3ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے قومی بیٹسمینوں کی فہرست میں بھی اپنا نام درج کرا لیا،اوپنر نے سری لنکا اور بنگلہ دیش کیخلاف ہوم سیریز میں تھری فیگر اننگز کھیلنے کے بعد اب اولڈ ٹریفورڈ میں یہ سنگ میل عبور کیا۔ اس سے قبل ظہیر عباس نے 1982ء میں بھارت،مدثر نذر نے اگلے سال اسی حریف، محمد یوسف نے 2006ء میں ویسٹ انڈیز کیخلاف مسلسل 3سنچریاں اسکور کی تھیں،قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے 2014ء میں آسٹریلیا اور ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے بھی اسی سال آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کیخلاف 3تھری فیگر اننگز کھیلی تھیں۔ یوں شان مسعود یہ اعزاز حاصل کرنے والے چھٹے پاکستانی بیٹسمین ہیں،وہ اولڈ ٹریفورڈ میں سنچری بنانے والے تیسرے پاکستانی اور دوسرے افتتاحی بیٹسمین ہیں،اس سے قبل انضمام الحق نے 2001ءاور بطور اوپنر عامر سہیل نے199

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں