86

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 65 پیسے مہنگا

کراچی: ڈالر کے ریٹ میں مسلسل اضافہ جاری ہے، انٹربینک میں آج امریکی کرنسی 65 پیسے مہنگی ہو گئی۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر 65 پیسے اضافے کے ساتھ 167 روپے کی سطح پر پہنچ گیا، 12جون کے بعد سے ڈالر 2.76 روپے بڑھا ہے۔
واضح رہے کہ ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے مسلسل اونچی پرواز جاری رکھے ہوئے ہے، عالمی معیشت میں گراوٹ کے اثرات پاکستان پر بھی دیکھنے میں آ رہے ہیں جس کے سبب روپے کی قدر میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت 19 پیسے بڑھی تھی جبکہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر ریٹ میں 84 پیسے اضافہ ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں