75

امریکا پاکستان کیساتھ مستقبل میں شراکت داری مزید مضبوط بنانے کا خواہشمند

واشنگنٹن: (ویب ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے نام ایک تہنیتی پیغام میں اسلام آباد کیساتھ شراکت داری مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ اپنے پیغام میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ میں امریکی عوام اور حکومت کی طرف سے تمام پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتا ہوں، امریکا اور پاکستان نے گزشتہ 70 سے زائد برسوں سے انتہائی اہم امور پر مل کر کام کیا ہے۔ اپنے پیغام میں مائیک پومپیو کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سال کئی مسائل کے باوجود افغان امن عمل میں ہم نے واضح پیشرفت کی ہے اور کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کے لئے صحت اور معیشت کے شعبوں میں ہمارے تعاون کی بدولت کئی جانیں بچائی گئی ہیں۔امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ شراکت داری اور تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ دوسری طرف چینی وزیر خارجہ کے ترجمان زاؤ لیجیان نے کہا کہ آج پاکستان کا یوم آزادی ہے اور چین پاکستان کو اس دن کی مناسبت سے گرمجوشی سے مبارکباد پیش کرتا ہے۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی مستقبل میں مزید مضبوط ہو گی، بیجنگ کو یقین ہے کہ پاکستان قومی ترقی میں بڑی کامیابیوں کو حاصل کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

امریکا پاکستان کیساتھ مستقبل میں شراکت داری مزید مضبوط بنانے کا خواہشمند” ایک تبصرہ

  1. He Makes Money Online WITHOUT Traffic!

    Most people believe that you need traffic to profit online…
    And for the most part, they’re right!
    Fact is.. 99.99% of methods require you to have traffic.
    And that in itself is the problem..
    Because frankly, getting traffic is a pain in the rear!
    Don’t you agree?
    That’s why I was excited when a good friend told me that he was profiting, but with ZERO traffic.
    I didn’t believe him at first…
    But after he showed me the proof, it’s certainly the real deal!
    I’m curious what your thoughts are.
    Click here to take a look >> https://bit.ly/3mOAfVp
    Please view it before it’s taken down.

اپنا تبصرہ بھیجیں