141

امریکا نے بھی پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کردی

یورپ کے بعد امریکا نے بھی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے اور اس حوالے سے امریکی ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے اعلامیہ بھی جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کا خصوصی اجازت نامہ منسوخ کردیا گیا ہے اور یہ پابندی پی آئی اے پروازوں کی سیفٹی پرتشویش کے باعث لگائی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پابندی کی بنیادی وجہ پاکستانی پائلٹس کےلائسنس مشکوک قراردیاجانا ہے، پی آئی اے کی ہرقسم کی پروازوں پر پابندی لگا دی ہے، اب پی آئی اے امریکا کے لئے اپنی پروازیں نہیں چلاسکے گی۔
دوسری جانب پی آئی اے کے ترجمان نے پابندی عائد کر نے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکا کے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے ای میل کی ہے، امریکا کے جو خدشات ہیں ان کو دور کریں گے، امید ہے پی آئی اے میں جاری اصلاحاتی عمل کے ذریعے پائلٹ والا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں