19

امریکا میں 15 سالہ بیٹے نے ماں کو بیدردی سے قتل کردیا

ٹیکساس: امریکا میں پولیس کو سرویلینس کیمروں میں محفوظ کی گئی ایک ایسی دل دہلانے والی ویڈیو ملی جس میں 15 سالہ بیٹا اپنی 50 سالہ ماں کو بہیمانہ تشدد کرکے قتل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹیکساس پولیس کو نوعمر بیٹے کے ہاتھوں بہیمانہ تشدد کے بعد قتل ہونے والی ماں کے قتل کا سراغ سرویلنس ویڈیو میں مل گیا۔

پولیس کو لڑکے کے والد نے ٹیلی فون کرکے بلایا اور بتایا کہ ان کی اہلیہ مردہ حالت میں پائی گئی ہیں۔ پولیس نے 50 سالہ ایلن برنئے کی لاش کو تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردیں۔
جائے وقوعہ کے آس پاس لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹییجز کو دیکھنے کے دوران پولیس کو ایسی ویڈیو مل گئی جس میں خاتون کا قاتل کوئی اور نہیں بلکہ ان کا اپنا بیٹا نکلا۔

پولیس نے 15 سالہ لڑکے کو حراست میں لے لیا ہے تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے اور تاحال ماں کے قتل کی وجہ بھی سامنے نہیں آئی ہے۔ تفتیشی عمل جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں