265

اقراء عزیز کی ہم شکل دیکھ کر ان کی بہن بھی دھوکا کھا گئیں

کراچی: سوشل میڈیا پر اداکارہ اقراء عزیز کی ہم شکل نے دھوم مچائی ہوئی ہے یہاں تک کہ اقراء کی ہم شکل دیکھ کر ان کی بہن سدرہ عزیز بھی دنگ رہ گئیں۔
’’سنو چندا‘‘ ،’’رانجھا رانجھا کردی‘‘اور ’’جھوٹی‘‘جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ اقراء عزیز کی ہم شکل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور دونوں میں حیرت انگیز مشابہت نے لوگوں کو حیران کردیا ہے۔
اقراء عزیز کی بہن سدرہ عزیز نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک خاتون اور مرد گاڑی میں کسی گانے پر ڈانس کررہے ہیں اور اس خاتون اور اقراء عزیز کی شکل میں بے حد مماثلت پائی جاتی ہے۔ سدرہ عزیز بھی دونوں کو دیکھ کر کنفیوز ہوگئیں اور لکھا ایک منٹ کے لیے میں نے سوچا۔۔۔۔ شاید اس کے آگے وہ لکھنا چاہ رہی تھیں کہ یہ اقراء عزیز ہے۔ لیکن نہیں نہیں یہ تو ایک اور خوبصورت انسان ہے۔
اقراءعزیز کی ہم شکل خاتون کا نام نور ہے ان کا تعلق لبنان سے ہے اور پیشے سے وہ آرکیٹیکٹ ہیں۔ جب کہ گاڑی میں ان کے ساتھ ڈانس کرنے والا شخص ان کا منگیتر ہے۔
جب ایک اور صارف نے نوراور اقراء عزیز کی مماثلت کی طرف توجہ دلائی تو لبنانی خاتون نور نے بھی اس پر اپنا ردعمل ظاہر کیا اور ٹوئٹر پر لکھا کہ انہوں نے گوگل پر سرچ کیا ہے، اقراءعزیز واقعی بہت خوبصورت ہیں۔ اقراء سے میرا موازنہ کرنے پر آپ کا بے حد شکریہ۔
نور کا مزید کہنا تھا کہ میرا منگیتر بھی اقراء کو دیکھ کر حیران رہ گیا اور اقراء کی تصویر دیکھ کر اس کا کہنا تھا کہ میں خفیہ طور پر دوہری زندگی گزار رہی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں