201

اسٹیٹ بینک نے زکوۃ کی کٹوتی کا نصاب مقرر کردیا

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں سال کے لئے زکوٰة کا نصاب 46 ہزار 329 روپے مقرر کیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق رواں سال کے لئے زکوٰة کا نصاب 46 ہزار 329 روپے مقررکیا گیا ہے،اور مقررہ نصاب کی روشنی میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام بینکوں کو یکم رمضان المبارک کو بچت کھاتوں سے کٹوتی کی ہدایت کردی ہے۔
مقررہ نصاب کے تحت ملک بھر کے تمام سرکاری اورغیر سرکاری بینکوں کے کھاتیداروں کے سیونگ اکاؤنٹس میں 46 ہزار 329 روپے یا اس سے زائد رقم موجود ہوگی تو ان کے اکاؤنٹس سے زکوۃ کی رقم منہا کرلی جائے گی، زکوة نفع نقصان کی شراکت داری کی بنیادوں پر کھولے جانے والے اکاﺅنٹس اور بچت کھاتوں سے منہا ہوگی۔
واضح رہے کہ ہر سال رمضان المبارک کی آمد سے چند روز قبل اسٹیٹ بینک کی جانب سے زکوۃ کا نصاب مقرر کیا جاتا ہے جس کے تحت ملک بھر کے تمام ملکی اور غیر ملکی بینک یکم رمضان المبارک کو عوام کے لئے خدمات معطل کرکے سیونگ اکاؤنٹس سے زکوٰۃ منہا کرتے ہیں، پھر یہ رقم مرکزی بیت المال میں جمع کرائی جاتی ہے، تاہم مخصوص کھاتے اس کٹوتی سے مستثنیٰ ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں