100

اسلام آباد ہائی کورٹ جج کورونا کا شکار

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس لبنی سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
عدالتی حکام نے جسٹس لبنی سلیم پرویز میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی آئندہ ہفتے کی کاز کینسل کردی۔ جسٹس لبنی سلیم پرویز کو خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔ ان کے سیکرٹری کا کورونا ٹیسٹ گزشتہ ہفتے پازیٹو آیا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے سیکرٹریز اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈر کورونا میں مبتلا ہیں۔ اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد بھی کورونا کا شکارہیں اور عدالت عالیہ کے افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں