216

اداکارہ ثمینہ احمد اور منظر صہبائی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثمینہ احمد اور فلم ’’بول‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار منظر صہبائی نے اچانک شادی کرکے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔
شادی کرنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی آپ کو جس عمر میں اپنا پسندیدہ ہمسفر ملے فوراً شادی کرلینی چاہئے اور اس بات کو ثابت کیا پاکستان ڈراما انڈسٹری کی سینئر ترین اداکارہ ثمینہ احمد اور اداکار منظر صہبائی نے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق دونوں اداکار 70 برس کی عمر میں 4 اپریل کو خاموشی سے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ تاہم دونوں کی جانب سے فی الحال اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں