226

اداکارہ اشنا شاہ نے ڈاکٹرز سے متعلق بیان پر معافی مانگ لی

اسلام آباد:پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ اشنا شاہ نے اپنی پوسٹ پر معافی مانگنے کے بعد وضاحتیں پیش کرنا شروع کر دیں۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر ڈاکٹرز اور طبی عملے کی ایسی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جن میں وہ رقص کرکے لوگوں کو سماجی فاصلے کے حوالے سے آگاہی دے رہے ہیں جبکہ اس کا ایک اور مقصد مریضوں کی صحت یابی پر خوش ہونا بھی ہے۔
اشنا شاہ نے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ان ویڈیوز کی بنیاد پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ میں حیران ہوں کہ ڈاکٹرز، نرسوں کے پاس اتنا وقت کہاں سے آگیا کہ وہ وقفہ لیں اور ڈانس کریں۔ اداکارہ کو ٹویٹ مہنگی پڑ گئی اور صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد اُشنا شاہ نے ٹویٹ ڈیلیٹ کی اور اب انہوں نے معافی مانگ کر وضاحت پیش کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں