24

آزاد کشمیر اسمبلی، تحریک انصاف کے انوارالحق اسپیکر اور ریاض گجر ڈپٹی اسپیکر نامزد

مظفر آباد: آزاد کشمیر اسمبلی کے اجلاس میں نومنتخب ارکان نے حلف اٹھالیا۔

مظفرآباد میں آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں نومنتخب ممبران اسمبلی نے حلف اٹھا لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں 6 خواتین بھی شامل ہیں۔ اسپیکر شاہ غلام قادر نے نومنتخب اراکین سے حلف لیا۔ مسلم کانفرنس کے سردار عتیق احمد خان اور پاکستان پیپلزپارٹی کے جاوید اقبال بڈھانیوی حلف نہ اٹھا سکے۔

تحریک انصاف نے آزادکشمیر اسمبلی کے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے نام فائنل کر لئے۔ پاکستان تحریک انصاف نے سابق اسپیکر چوہدری انوارالحق کو اسپیکر اور چوہدری ریاض گجرکوڈپٹی اسپیکرکا امیدوار نامزد کردیا۔
دوسری جانب وزیراعظم، اسپیکر ڈپٹی اسپیکر اور قائد حزب اختلاف کے چناؤ کیلئے مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان سیاسی اتحاد طے پاگیا۔

اسپیکر کے عہدے کیلئے مسلم لیگ ن پیپلزپارٹی کے امیدوار کو ووٹ دے گی اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے پیپلزپارٹی ن کی خاتون امیدوار نثاراں عباسی کو ووٹ دے گی ۔ وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لیے امیدوار کا تعلق پیپلزپارٹی سے ہوگا اور قائد حزب اختلاف بھی پاکستان پیپلزپارٹی سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں