91

آزاد جموں و کشمیر کے صحافیوں کے وفد کا آئی ایس پی آر کا دورہ

راولپنڈی، آزاد جموں و کشمیر کے صحافیوں کے وفد نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار سے صحافیوں نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق صحافیوں کو لائن آف کنٹرول کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا گیا، مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

آزاد جموں و کشمیر کے صحافیوں کے وفد کو بھارتی فورسز کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی روش کے بارے میں آگاہی دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں