88

آئل مافیا نے رات اربوں روپے کی ڈکیتی کی، اس پر بھی کمیشن بنا دیں، رانا ثناء

اسلام آباد: رہنماء مسلم لیگ ن رانا ثناء اللہ نے قومی اسمبلی میں تنقید کرتے ہوئے کہا آئل مافیا نے رات اربوں روپے کی ڈکیتی کی، اس پر بھی کمیشن بنا دیں۔
ن لیگی رہنما رانا ثناءاللہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مافیاز اس حد تک زور آور ہوچکے ہیں، ان کو پوچھنے والا کوئی نہیں، اربوں روپے کی ڈکیتی پر ڈکیتی ہو رہی ہے، ادارے کہاں ہیں، اداروں کو مافیاز کی معلومات نہیں ،اپوزیشن کی معلومات اکٹھی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب حکومت نے تنخواہ میں اضافہ نہیں، پنشن میں اضافہ نہیں کیا تو وزارت داخلہ کے بجٹ میں 13 فیصد اضافہ کیوں کیا؟۔ آپ کی بنیاد جھوٹ و پروپیگینڈا پر ہے، حکومت کا زور صرف پروپیگینڈا کرنے پر ہے۔ رات سے پوری دنیا بل بلا رہی ہے لوگ کہ رہے ہیں کہ تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی ہوئی ہے۔ حکومت نے پٹرول مافیا کے ساتھ ملکر عام آدمی کی جیب سے ڈکیتی کی ہے۔ رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے پٹرول سستا کیا، لوگ رل گئے۔ مافیا حکومت میں موجود ہے جس نے حکومت سے فیصلہ کرایا۔ یہ ڈاکوہیں چور ہیں، آج بتایا جائے ڈکیتی گزشتہ رات کس نے ماری؟۔ ڈکیتی پہ ڈکیتی ہورہی ہے گندم تیل ادویات سب پر ڈاکے ڈالے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں